حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی
|

غذہ `بچوں کا قبرستان فلسطین کی شہادتیں 10 ہزار سے تجاوز کر گئی- حماس اور اسرائیل درمیان جاری جنگ

غذہ `بچوں کا قبرستان فلسطین کی شہادتیں 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غذا میں اسرائیل کی جنگ فلسطینی انکلیو کو بچوں کے قبرستان میں تبدیل کر رہی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق انتونیو کتریس نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران فضائی حملوں اور توب خانے کی بمباری میں ہلاک ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں چار ہزار سے زیادہ بچے شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکیورٹی جنرل نے ایک بار فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا تحفظ سب سے اہم ہونا چاہیے ہمیں اس صفقانہ ہولناک اذیت ناک تباہی سے نکلنے کے لیے ابھی اقدامات کرنا ہوں گے۔

اسرائیلی جنگ بندی کے بڑھتے ہوئے عالمی مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے عسکریت کی جانب سے سات اکتوبر کو حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد کو پہلے رہا کیا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سربراؤں کا کہنا ہے کہ جنگ اب بند  ہونی چاہیے۔ ایک پوری ابادی کا محاصرہ کیا گیا اور ان پر حملہ کیا گیا زندہ رہنے کے لیے ضروری اشیا تک رسائی دینے سے انکار کیا گیا،

ان کے گھروں، پناہ، گاہوں اسپتالوں، اور عبادت گاہوں، پر بمباری کی گئی یہ ناقابل قبول ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے 30 دن ہو گئے ہیں بس بہت ہو گیا اب یہ سلسلہ رخ کو جانا چاہیے۔

اس بیان پر دستخط کرنے والے 18 افراد میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق وولکر ترک، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس اور اقوام متحدہ کی امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس شامل تھے۔

خطے میں امریکی سفارتی دباؤ کا مقصد تنازعات کے بڑھتے ہوئے خطرات کو کم کرنا ہے۔(جاری)


یہ بھی پڑھیں

تحریک لبیک پاکستان کا فلسطین کی حمایت میں طوفان الاقصیٰ تاریخی ملین مارچ

اسرائیلی افواج کو اپنے محاصرہ میں لینے کے لیے حماس نے مکمل کر لی ہے تیاری- حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے تازہ ترین اپڈیٹس

اسرائیلی فوج  کی فائرنگ سے ایک نابالغ بچے سمیت دو فلسطینی شھید،اور دیگر زخمی

جنگ اسرائیل کی تباہی تک جاری رہیں گی حماس نے کیا خبردار۔- Hamas and Israel New update

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری تازہ ترین نیوز اپڈیٹ 2023

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا

حماس اور اسرائیل جنگ تازہ ترین نیوز اپڈیٹ-غذا میں قتل عام کا 24 دن شدید بمباری


 

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ترک وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کے لیے انقرہ کا دورہ کیا جنہوں نے انہیں بتایا کہ غذا میں فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان کرنے کی ضرورت ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق سات اکتوبر  کو اسرائیل پر حماس کے حملے میں 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر عام  شہری تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *